اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ کا پنچایت محلہ زلنگام ریڈ زون قرار - ریڈ زون قرار

جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی ہفتوں سے کورونا کے کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے۔

اننت ناگ کا پنچایت محلہ زلنگام ریڈ زون قرار
اننت ناگ کا پنچایت محلہ زلنگام ریڈ زون قرار

By

Published : Apr 19, 2021, 9:00 PM IST


ضلع اننت ناگ کے پنچایت محلہ زلنگام میڈیکل بلاک لارنو سے چار مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ایک آڑر صادر کیا ہے، جس میں مذکورہ علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ نے لوگوں سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے پر زور دیا ہے، تاکہ وبائی بیماری کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔

اننت ناگ کا پنچایت محلہ زلنگام ریڈ زون قرار

واضح رہے کہ چند روز سے کوڈ-19 کے کیسز میں لگاتار اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ اسی درمیان جموں کشمیر میں آج ایک بار پھر 1516 کیسز مثبت پائے گئے ہیں۔ ان میں 6 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے جن میں سے دو کا تعلق جموں صوبے سے ہے جبکہ 4 کا تعلق کشمیر سے ہے۔ ضلع اننت ناگ میں آج 48 پازیٹیو کیسز سامنے آئے۔ اب تک 5652 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں وہیں، 101 افراد کی کورونا سے موت ہوئی ہے۔ فی الحال ضلع میں 337 فعال کیسز ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details