جموں و کشمیر کے حلقہ انتخاب بجبہاڑہ کے سریگفوارہ علاقہ میں پنچایت راج نظام کو کامیاب بنانے کی غرض سے پنچایت گھر میں ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلع ترقیاتی کونسل ممبر، بی ڈی سی چیئرمین، سرپنچ اور پنچ کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
بجبہاڑہ: سریگفوارہ میں پنچایتی اجلاس کا اہتمام - دچھنی پورہ کے بی ڈی سی چیئرمین بشیر احمد خان
بجبہاڑہ کے سریگفوارہ علاقہ میں پنچایت راج نظام کو کامیاب بنانے کی غرض سے ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبوں کے ملازمین کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا اور غیر حاضر شعبوں کے ذمہ داران کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا۔
اس موقع پر دچھنی پورہ کے بی ڈی سی چیئرمین بشیر احمد خان نے کہا کہ میٹنگ میں آج مختلف شعبوں میں کام کر رہے ملازمین کے کاموں کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کے مستقبل کے منصوبے کے بارے میں دریافت کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں دیگر شعبے کے ذمہ دار غیر حاضر بھی تھے جس کی وجہ سے ان غیر حاضر شعبوں کے ذمہ داران کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کیا گیا ہے اور میٹنگ میں حاضر دوسرے شعبوں کے اعلیٰ افسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ لوگوں کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ انہوں حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حقیقت میں حکومت نے پنچایت راج نظام کو مضبوط کیا ہے۔