اردو

urdu

ETV Bharat / state

پنچ سرپنچ کارڈینیشن نے لفٹیننٹ گورنر کا شکریہ ادا کیا - sirpanch cordination

جموں و کشمیر میں 2 اکتوبر سے بیک ٹو ولیج کا تیسرا مرحلہ شروع کیا گیا۔

پنچ سرپنچ کارڈینیشن نے کیا لفٹیننٹ گورنر کر شکریہ
پنچ سرپنچ کارڈینیشن نے کیا لفٹیننٹ گورنر کر شکریہ

By

Published : Oct 5, 2020, 8:59 PM IST

پنچ سرپنچ کارڈینیشن کے جنرل سیکرٹری ننھا جی واتل نے بیک ٹو ولیج 3 پروگرام پر ضلع انتظامیہ اننت ناگ کا شکریہ ادا کیا۔

پنچ سرپنچ کارڈینیشن نے کیا لفٹیننٹ گورنر کر شکریہ

انہوں نے کہا کہ اسطرح کے پروگراموں میں لوگوں کی امیدوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ جبکہ انتظامیہ ان امیدوں پر کھرا نہیں اترتی ہے۔
واتل نے کہا کہ وہ پنچایتی نمائندوں اور عوامی مسائل کو لیکر آئندہ دنوں میں ایل جی سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ جمعہ کے روز کورونا وائرس کے سایے میں ‘بیک ٹو ولیج’ پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہوگیا ہے۔ اس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش یعنی دو اکتوبر کو چنا گیا تھا۔ اس نوعیت کے گذشتہ دو پروگراموں کی طرح اس تیسرے پروگرام کے دوران بھی افسران خود لوگوں کے بیچ جا کر بنیادی سطح پر تعمیر وترقی کے کاموں کا جائزہ لیں گے اور لوگوں کی شکایات و مشکلات کو سن کر ان کو برسر موقع ہی حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

یونین ٹریٹری انتظامیہ کے ترجمان روہت کنسل نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ‘آج سے “بیک ٹو ولیج” پروگرام کا تیسرا مرحلہ شروع ہو رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری کے 4290پنچایتوں کے لوگ اس تیسرے مرحلے میں بھی بھرپور حصہ لیں گے


ABOUT THE AUTHOR

...view details