پہلگام: شہر آفاق پہلگام وادی کشمیر کے معروف ترین سیاحتی مقامات میں ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ ہر برس لاکھوں کی تعداد میں مقامی ملکی و غیر ملکی سیاح پہلگام کے دلفریب نظاروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔اگرچہ سیاح پہلگام کے ،چندن واڑی، بیتاب وادی، وادئے آڑو جیسے خوبصورت جگہوں کی سیرو تفریح پر جاتے ہیں۔تاہم اسرائیلی سیاح سیرو تفریح کے لئے صرف وادئے آڑو کا انتخاب کرتے ہیں۔Israeli's Tourist In Aru valley
اسرائیلی سیاح پہلگام پہنچ کر وادی آڑو کا رخ کرتے ہیں، جبکہ پہلگام کی دیگر خوبصورت مقامات کو یکسر نظر انداز کرتے ہیں اور کئی روز تک وہاں قیام پذیر ہوتے ہیں۔ یہ طور طریقہ اسرائیلی سیاحوں کی ایک روایت کی طرح صدیوں سے چلی رہی ہے۔ سوال یہ ہے کہ اسرائیلی سیاح پہلگام کے وادئے آڑو میں ہی رہنا کیوں پسند کرتے ہیں، اس کے پیچھے کئی وجوہات نظر آرہے ہیں۔Israeli's Tourist Like Aru valley
دراصل اسرائیلی سیاح تنہائی اور خاموشی میں رہنا زیادہ پسند کرتے ہیں، وہیں سستا رہن سہن اور ٹریکنگ کرنا ان کا شوق ہے۔ اس لیے یہ سب چیزیں انہیں وادئے آڑو میں مل جاتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی اس جگہ کا انتخاب کرتے ہیں۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ملکی و غیر ملکی سیاح پہلگام کے مختلف خوبصورت جگہوں کی سیرو تفریح کے بعد مرکزی پہلگام میں موجود مختلف ہوٹلوں میں قیام کرتے ہیں۔ تاہم اسرائیلی سیاح صرف وادی آڑو کو اپنا مشغلہ بناتے ہیں، جہاں وہ قیام و طعام کے ساتھ ساتھ سیرو تفریح بھی کرتے ہیں۔وادئے آڑو ٹریکنگ کے لئے بھی کافی موزوں جگہ مانی جاتی ہے۔