پہلگام: سیاحتی مراکز میں تازہ برفباری کے ساتھ ہی سال نو کا سرمائی سیاحتی سیزن شروع ہوچکا ہے اور ان دنوں وادی کے مختلف سیاحتی مقامات پر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی ایک خاصی تعداد دیکھنے کو مل رہی ہے جو قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں Pahalgam witnesses surge in tourist flow۔
پہلگام میں سیاحوں کی آمد میں اضافہ
سیاحتی مقام پہلگام کی برفیلی وادیوں میں سیاحوں کی بڑی تعداد برفباری کا لطف اٹھا ر ہے اور وہ دنیا کے خوب صورت برف سے بھرے ڈھلانوں پر اسکیٹنگ سے مزے لے رہے ہیںSurge in Tourist Flow۔
پہلگام میں سیاحت سے جڑے افراد میں کافی خوشی دیکھنے کو مل رہی ہے اور وہ خاصی تعداد میں آئے ہوے سیلانیوں کا دل کھول کر استقبال کر رہے ہیں۔
مرکبان اور برف سلیج چلانے والے طبقہ کا کہنا ہے کہ موسم سرما میں سیلانیوں کی آمد ان کیلئے آمدنی کا ایک بہترین ذریعہ ہوتا ہے اور وہ روزانہ پانچ سوسے لیکر ایک ہزار روپے تک کما لیتے ہیں جبکہ کشمیری دستکاری سے جڑے لوگوں کا کہنا ہے کہ جہاں سیلانی قدرت کے نظاروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہی وہ کشمیر کی دستکاری سے متاثر ہوکر خوب خریدادی کرتے ہے۔
پہلگام میں ان دنوں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی ایک بڑی تعداد قدرت کے نظاروں سے لطف اندو ز ہو رہے ہیں اور وہ زمین پر بچھی سفید چادر پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔
یہاں سیاحت سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ سرمائی سیاحتی سیزن میں یومیہ اجرت پر کا م کرنے والے مزدوروں کو کافی فائدہ پہنچ سکتا ہے کیونکہ ا ن لوگوں کا روز گار سیلانیوں سے جڑ ا ہوا ہے۔
سیاحوں نے تازہ برفباری پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ برف کشمیر کی شناخت مانی جاتی ہے اور سیلانی برفیلی وادی کو دیکھنے کیلئے کھینچے چلے آتے ہیں
دوسری جانب محکمہ سیاحت شعبہ سیاحت کو مزید فروغ دینے کے لیے طرح طرح کے اقدامات اٹھا رہا ہے۔ اسی کے پیش نظر چند روز قبل محکمہ سیاحت نے پہلگام ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے ایک وینٹر کارنیول فیسٹیول کااہتمام کیا تھا تاکہ مقامی و غیر مقامی سیاہوں کو وادی کی اور راغب کرنے کے لیے آئے ہوئے سیاحوں کو محزوز کیا جائے Pahalgam organises winter carnival to attract tourists۔
یہ بھی پڑھیں :Record Tourist Arrivals In kashmir: جموں و کشمیر میں سیاحوں کی تعداد گزشتہ سات برسوں میں سب سے زیادہ
اس کوشش کو مقامی لوگوں نے بھی کافی سراہا اور امید جتائی کہ ایسے فیسٹیولز اور پروگراموں کے انعقاد سے یہاں کی سیاحت کو کافی فروغ ملے گا اور ساتھ ہی ساتھ حکومت سے یہ گذارش کی کہ پچھلے کچھ سالوں میں یہاں کے سیاحتی شعبے کو جو نقسان اٹھانا پڑا ہے اس کو کچھ حد تک دور کرنے کے لیے ایسے فیسٹیولز کا قیام عمل میں لانے کی اشد ضرورت ہے۔ اور ہم پر امید ہے کہ محکمہ سیاحت اور کشمیر انتظامیہ مللک اور دنیا کے مختلف کونوں سے سیاحوں کو کشمیر کی طرف راغب کرنے کے لیے ایسے ہی اقدامات اٹھائے جائیں گے.