ضلع اننت ناگ سے پہلگام تک اگرچہ سڑک کی حالت قدرِ بہتر ہے لیکن پہلگام سے چندن واڑی تک کا سفر سڑک کی ابتر حالت سے کافی مشکل بن جاتا ہے۔
پہلگام سے چندن واڑی جانے والی سڑک پر اکثر مقامات پر گہرے گڑھے بن گئے ہیں جن میں جمع گندہ پانی مقامی آبادی کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔
حکام کی جانب سے امرناتھ یاترا کو محفوظ، یاتریوں کے لیے آرام دہ بنانے کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کئے جا رہے ہیں لیکن چندن واڑی کی سڑک کا مشاہدہ کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ انتظامیہ کو ابھی بھی بہت کچھ کرنا باقی ہے۔