اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام کے مکین اپنے مکانوں کی مرمت کرنے سے خوفزدہ

سیاحتی مقام پہلگام کے لوگ عدالت میں داخل مفاد عامہ کی ایک عرضی کی وجہ سے اپنے مکان کی مرمت نہیں کرا پا رہے ہیں۔

pahalgam residents
پہلگام کے رہائشی

By

Published : Mar 15, 2021, 3:53 PM IST

Updated : Mar 15, 2021, 4:41 PM IST

ضلع اننت ناگ کے سیاحتی مقام پہلگام اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تعمیرات کے تعلق سے کچھ برس قبل ہائی کورٹ میں ایک پی آئی ایل داخل کی گئی ہے۔ اس پی آئی ایل کے مطابق یہاں کے باشندے اپنے مکان کی مرمت نہیں کرا سکتے اور نہ ہی نئے مکانات بنا سکتے ہیں۔ اس وجہ سے یہاں صدیوں سے رہائش پذیر لوگوں کو اپنے مکان کی مرمت کرانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

مکانوں کی مرمت

اس کے برکس اگر کسی بھی شخص کو اپنے مکان کی مرمت کرانی ہے تو اسے جموں وکشمیر ہائی کورٹ سے اجازت لینی ہوگی۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کے بس کی بات نہیں کہ وہ نیا مکان یا پرانے مکان کی مرمت کرے۔ اگر کوشش بھی کی جاتی ہے تو مختلف قانونی لوازمات پر وہ پورا نہیں اترتے۔ اس کے برعکس امیر لوگ موٹی رقوم خرچ کر کے آسانی سے نیا مکان تع‍میر کرتے ہیں یا مرمت کا کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: موسلادھار بارش کی وجہ سے مکان زمیں بوس

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ایک معمولی کیل ٹھوکنے پر بھی شکایت درج ہوتی ہے۔ اس طرح سے غریب افراد کے لئے اپنے پرانے مکان کی مرمت کرنا دشوار ہو گیا ہے۔

مقام کے لوگوں کی انتظامیہ سے اپیل ہے کہ کم سے کم اپنے پرانے مکانوں کی مرمت کی اجازت دی جائے تاکہ ان کی مشکلات کا ازالہ ہو۔

Last Updated : Mar 15, 2021, 4:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details