اردو

urdu

ETV Bharat / state

پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئی امیدیں - etv bharat news pahalgam

وادیٔ کشمیر سیاحتی مقامات سے مالا مال ہے، تاہم شہرۂ آفاق پہلگام سیاحوں کی پسندیدہ جگہ رہی ہے۔ پہلگام کے میدانی و بالائی علاقوں میں تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئی امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔

پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئے امیدیں
پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئے امیدیں

By

Published : Oct 24, 2021, 7:32 PM IST

پہلگام میں ہو رہی تازہ برف باری سے جہاں ہوٹل مالکان خوش ہیں، وہیں گھوڑے بان سے لیکر چھابڑی تک کے لوگوں کو روزگار میں اضافہ ہونے کی امید نظر آرہی ہیں۔ وقت سے پہلے برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئے امیدیں جاگ اٹھی ہیں۔

پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئے امیدیں
سیاحت سے جڑے افراد کو یقین ہے کہ برف کو دیکھنے کے لئے ملکی وغیر ملکی سیاح کشمیر کا رخ کریں گے، جس سے انہیں کافی حد تک راحت ملے گی۔ تاہم مسلسل ہورہی برف باری کی وجہ سے اننت ناگ پہلگام سڑک پر کافی برف جمع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پہلگام جانے والے اور وہاں سے لوٹنے والے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
پہلگام: تازہ برف باری کی وجہ سے سیاحت سے جڑے افراد میں نئے امیدیں

یہ بھی پڑھیں: جموں میں خراب موسم کے باوجود امت شاہ جلسہ سے خطاب کریں گے

سیاحوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ برف باری ان کے لئے ایک نیا اور منفرد تجربہ رہا ہے تاہم سڑک پر برف باری ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سیاحوں نے محکمۂ سیاحت کی جانب سے اس حوالے سے اقدامات نہ اٹھانے پر برہمی کا بھی اظہار کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details