اردو

urdu

ETV Bharat / state

گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کی

جموں وکشمیر کی تاریخ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آچکے ہیں اور اسی ضمن میں گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کر لی ہے ۔

گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کرلی
گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کرلی

By

Published : Dec 24, 2020, 12:47 PM IST

جموں و کشمیر کی تاریخ میں ڈی ڈی سی انتخابات کے نتائج منظر عام پر آچکے ہیں اور اسی ضمن میں گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کر لی ہے ۔

گپکار الائنز کے اُمیدوار نثار احمد میر نے دچھنی پورہ بلاک سے فتح حاصل کرلی


نثار احمد میر کی جانب سے آج دچھنی پورہ بلاک کے لیور میں ایک تقریب منعقد کی گئی ،تقریب میں نیشنل کانفرنس کے ڈسٹرک پریزیڈنٹ اور ایم ایل اے پہلگام محمد الطاف کلو بھی موجود تھے۔

اجلاس کے موقعے پر اُنہوں نے عوام کا تہہ دل سے شکریا ادا کیا، اس موقعے پر اُنہوں نے ضلع ایڈمنسٹریشن، اور پولیس کا بھی شکریا ادا کیا،

کامیابی حاصل کرنے کے بعد موصوفہ نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'یہ میری جیت نہیں ہے بلکہ دچھنی پورہ بلاک کے عوام کی جیت ہے ۔

انہوں نے مزید کہا ''میں لوگوں کی فلاح کے لئے کام کرو گا۔ جس طرح سے لوگوں نے مجھ پر اعتماد اور بھروسہ جتایا ہے، ہم اپنی طرف سے پوری کوشش کریں گے کہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں۔''


اس موقعے پر نیشنل کانفرنس کے ڈسٹرک پریزیڈنٹ الطاف کلو نے بھی عوام کا شکریا ادا کیا.

اُنہوں نے کہا کہ عوام کی ہی محنت، لگن، اور پیار کی وجہ سے اُن کے اُمیدواروں نے باری اکثریت سے جیت درج کر لی ہے.

اُنہوں نے کہا کہ اُن کے اُمیدوار لوگوں کی مفاد کے لئے کام کریں گئے، جس کے لئے گپکار الائنز کی جانب سے باضابطہ طور پر ایک لاحہ عمل بنایا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details