ضلع اننت ناگ میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئرپرسن اور ڈپٹی چیئرپرسن کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس نے چیئرپرسن جبکہ پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) نے ڈپٹی چیئرپرسن کا عہدہ حاصل کیا۔
اننت ناگ میں جمعرات کے روز منعقد ہونے والے ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل (ڈی ڈی سی) کے چیئر مین اور نائب چیئرمین کے انتخابات میں نیشنل کانفرنس(پی اے جی ڈی) کے امیدوار محمد یوسف گورسی جبکہ، پی ڈی پی کے جاوید احمد شیخ نے نائب چیئرمین کے عہدوں پر جیت حاصل کی۔
اننت ناگ کی 14 ڈی ڈی سی سیٹوں میں سے محمد یوسف گورسی نے 11 ووٹ حاصل کرکے ڈی ڈی سی چیئرپرسن کی سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے جبکہ جاوید احمد شیخ کو بلا مقابل کامیاب قرار دیا گیا جو نائب چیئرمین کے بطور منتخب ہوئے.