سرینگر:امرناتھ یاترا کا سلسلہ جاری رہتے ہوئے زائد از ساڑھے پانچ ہزار یاتریوں پر مشتمل قافلہ منگل کی صبح وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل میں واقع گُھپا کے درشن کے لئے پہلگام اور بالتل بیس کیمپوں سے روانہ ہوگیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ خشک و سازگار موسمی حالات کے بیچ منگل کی صبح یاتریوں کے ایک اور قافلے کو دونوں بیس کیمپوں پہلگام اور بالتل سے گھپا کی طرف جانے کی اجازت دی گئی۔Amarnath yatra 2022
انہوں نے کہا کہ 2 ہزار1 سو 43 یاتریوں جن میں 682 خواتین،40 سادھو اور 10 بچے شامل ہیں، بالتل بیس کیمپ سے پوتر گھپا کی طرف روانہ ہوگئے اور اس کے علاوہ بالتل سے557 یاتریوں کو چاپر کے ذریعے پوتر گھپا پہنچایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ زائد از تین ہزار یاتری ننون پہلگام بیس کیمپ سے گھپا کی طرف روانہ ہوگئے۔قابل ذکر ہے کہ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک قریب ہونے تین لاکھ یاتریوں نے پوتر گھپا کا درشن کیا ہے۔