اننت ناگ (جموں کشمیر) :جموں و کشمیر اسٹیٹ آرگن اینڈ ٹشو ٹرانسپلانٹ آرگنائزیشن (SOTTO) نے گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) و اسپتال، اننت ناگ کے فیکلٹی، طلباء اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے لیے جی ایم سی کے شعبہ جنرل سرجری کے تعاون سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پرنسپل جی ایم سی اننت ناگ، پروفیسر انجم فرحانہ نے تقریب کی صدارت کی جبکہ شعبہ سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ممتاز الدین نے SOTTO ٹیم کا خیرمقدم کیا۔
ہیڈ آف یورولوجی، جی ایم سی جموں کے نوڈل آفیسر SOTTO ڈاکٹر الیاس شرما نے انسانی اعضاء کے عطیہ اور ٹرانسپلانٹیشن پر ایک لیکچر دیا اور اس سے جڑے مختلف معاملات کو واضح کیا۔ جوائنٹ ڈائریکٹر، SOTTO J&K، ڈاکٹر سنجیو پوری نے وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے تحت نیشنل آرگن ٹرانسپلانٹ پروگرام (NOTP) کے بارے میں ایک مختصر پریزنٹیشن پیش کی۔ انہوں نے سامعین کو ’’آیوشمان بھو‘‘ کے تحت آرگن ڈونیشن پلیج ڈرائیو میں حصہ لینے کی ترغیب دی۔