اردو

urdu

ETV Bharat / state

کپرن ویری ناگ میں آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار - south kashmir

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کو بند کر دیا۔

کپرن ویری ناگ میں آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار
کپرن ویری ناگ میں آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار

By

Published : Jun 22, 2020, 9:51 PM IST

تفصیلات کے مطابق اننت ناگ کے کپرن ویری ناگ کے دودھ واگن جنگلات میں عسکری پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک مصدقہ اطلاع کی بنا پر فوج اور پولیس نے علاقے میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کا صبح سویرے آغاز کیا۔

کپرن ویری ناگ میں آپریشن ختم، عسکریت پسند فرار

جسکے بعد آپریشن کے دوران گولیاں چلنے کی آوازیں بھی سنی گئی تاہم آپریشن میں ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں ایک اعلیٰ کمانڈر سمیت تین ملیٹینٹوں کے چھپے ہونے کی خبر تھی ۔

جسکے بعد ملیٹینٹوں کا سراغ لگانے کے لیے چاپرس اور پیرا کمانڈوز کی خدمات بھی طلب کر کے آپریشن کو مزید وسیع کر دیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق فورسز نے اس دوران ایک گرینیڈ و موبائل فون بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک بڑے آپریشن کے باوجود بھی فورسز کو عسکریت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوئے، جسکے بعد شام کے اوقات میں آپریشن کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details