جموں و کشمیر کے دور دراز علاقوں میں انتظامیہ کی جانب سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کے لیے پرزور کوششیں کی جارہی ہیں لیکن انتظامیہ کی یہ کوششیں زمینی سطح پر دیکھنے کو نہیں مل رہی ہیں۔
ضلع اننت ناگ کے دور دراز علاقے لنگنبل پہلگام میں واقع گورنمنٹ پرائمری اسکول میں 45 طلبا ہیں اور ان کو پڑھانے کے لئے صرف ایک ہی ٹیچر (استاد) ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لنگنبل پہلگام گاؤں کے سرکاری پرائمری اسکول میں تعلیم کے شعبے کی ایک اور سنگین تصویر سامنے آرہی ہے اس اسکول میں صرف ایک ہی استاد ہے جو پانچویں جماعت تک کے 45 طلباء کو تعلیم دیتا ہے۔
اسکول میں 45 طلبا کی پڑھائی کے لئے صرف دو کمرے دستیاب ہیں۔ اس کے علاوہ، اسکول میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اسکول میں نہ ہی معقول جگہ ہے، نہ ٹوائلٹ کی سہولت ہے، نہ پینے کا پانی اور کھیل کا میدان دستیاب ہے۔
اسکول میں تعلیم فراہم کرنے کے لیے کوئی بھی استاد موجود نہیں ہے صرف ایک ہی لیڈی ٹیچر وہاں تعینات ہے جو پانچویں کلاس تک کے 45 طلبا کو پڑھا رہی ہیں۔
مقامی لوگوں، جن کے بچے اسکول میں داخل ہیں، نے بتایا کہ اسکول میں کل 45 طلبا زیر تعلیم ہیں اور انہیں پڑھانے کے لئے صرف ایک ہی استاد مقرر کیا گیا ہے۔