اننت ناگ:محکمہ ایوالویشن اینڈ اسٹیٹکس اننت ناگ اور کولگام نے ڈائریکٹوریٹ آف سینسس آپریشنز کے تعاون سے ڈاک بنگلو کھنہ بل میں سول رجسٹریشن سسٹم کے لیے او آر جی آئی ( ORGI) سافٹ ویئر کے نفاذ پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔Workshop in Anantnag
ماسٹر ٹرینرز نے شرکاء کو سول رجسٹریشن کے آپریشنل طریقہ کار کے بارے میں تربیت دی۔ ڈاکٹر جنید اور ڈاکٹر امتیاز نے متعلقہ افسران کو پوری کارروائی کی وضاحت کی۔ انہوں نے حاضرین کے ساتھ آر بی ڈی ایکٹ کی 32 دفعات پر تبادلہ خیال کیا۔
Workshop in Anantnag اننت ناگ میں 'سول رجسٹریشن' کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد
اننت ناگ کے ڈاک بنگلو میں سول جسٹریشن سسٹم کے لیے او آر جی آئی ( ORGI) سافٹ ویئر کے نفاذ پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں سی ایم او، بی ایم اوز، بی ڈی اوز، ای اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔Workshop in Anantnag
مزید پڑھیں:GMC Anantnag Organises Workshop جی ایم سی اننت ناگ میں محکمہ امراض نسواں کی جانب سے ورکشاپ
انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کو جاری کرنے کے ذمہ دار اہلکاروں کی تربیت ضروری ہے اور غلطی سے پاک میکانزم قائم کیا جائے تاکہ عوام استفادہ حاصل کر سکیں اور بغیر کسی پریشانی کے دستاویزات حاصل کر سکیں۔انہوں نے کہا کہ پیدائش اور اموات کے اندراج میں محکمہ مکمل جانکاری حاصل کرنا چاہتا ہے اور انہیں یقین ہے کہ دیگر محکمے بھی اس کوشش میں تعاون کریں گے۔تربیتی سیشن میں سی ایم او، بی ایم اوز، بی ڈی اوز، ای اوز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی۔