اننت ناگ:جنوبی کشمیر میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس مناسبت سے گورنمنٹ ڈگری کالج وُمینز اننت ناگ میں جموں اینڈ کشمیر اکیڈیمی آف آرٹ کلچر اینڈ لنگویجز کے اہتمام سے کشمیری صوفی شاعر 'سرگیہ ماسٹر زندء کول، سورگیہ کرشن جو رازدان اور مرحوم سید انیس کاظمی کی یاد میں ایک دن کا سیمینار (اکہِ دُہُک کاشُر سمینار) بعنوان "گاشہِ تارَکھ" منعقد کیا گیا۔
سیمینار کا اشتراک جے کے مراز کمراز آکادمی اور دادا صاحب فلمز نے کیا تھا۔ سیمنار میں موسیقی، مقالات اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں وادی بھر سے ادباء، شعراء ، اور طلبہ نے شرکت کی۔سیمینار میں شاہزادی سائمن نے استقبالیہ خطبہ دیکر تقریب کا آغاز کیا جب کہ معروف ادبی شخصیت پروفیسر عبد الغنی مدہوش نے سمینار کی صدارت کی۔
Seminar in Womens College Anantnag اننت ناگ میں کلچرل اکیڈمی کی جانب سے یک روزہ کشمیری سیمینار کا انعقاد
سیمنار میں موسیقی، مقالات اور مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا تھا،جس میں وادی بھر سے ادباء، شعراء اور طلبہ نے شرکت کی۔
Published : Oct 8, 2023, 8:29 PM IST
مزید پڑھیں:Prof Rehman Rahi مرحوم رحمان راہی کی یاد میں دو روزہ سمینار اختتام پذیر
سیمنار میں ریاض احمد ریاض، عبد المجید وانی شبینہ آرا نے ماسٹر زندء کول، کرشن جُو رازدان اور سید انیس کاظمی پر مقالمے پڑھے۔اس موقع پر معروف ادیب اور قلمکار بشیر دادا نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اردو اور کشمیری زبان وادب کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے ایسے سیمیناروں کی اشد ضرورت ہے، جس کا سلسلہ ہم نے شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیری زبان کی ترویج اور تشہیر کیلئے سب ادیبوں کو سامنے آنا ہوگا۔