کوکرناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقۂ انتخاب کوکرناگ کے ایک دور افتادہ لہئن ون نامی علاقہ میں شام دیر گئے مشتبہ طور پر ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لہئن ون کی نرسری میں ایک شخص کی لاش برآمد کی گئی ہے، جس سے پورے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش شروع کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق لہئن ون گاؤرن علاقہ میں ایک شخص جس کا نام غلام محی الدین راتھر ولد عبدل خالق ساکن متہندو بتایا جا رہا ہے۔ جو محکمہ ہاٹیکلچر میں کام کر رہے تھے، جس کی لاش لہئن ون میں قائم ہیزل نٹ نرسری سے برآمد کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: