پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر و جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ کانگریس کے بغیر بھی گپکار الائنس جاری رہے گا جبکہ کانگریس اب ایک مجبور جماعت بن گئی ہے جو سیاسی مجبوری کے باعث دفعہ 370 کا ذکر بھی نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا بی جے پی کے نئے کشمیر نے یہاں کی عوام کو صرف پریشانیاں دی ہیں۔
اننت ناگ میں اپنے دورے کے دوران محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی مشکلات میں بے حد اضافہ ہو رہا ہے جو کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے نئے کشمیر کی حقیقت ہے۔
'بی جے پی کے نئے کشمیر سے پرانا کشمیر بہتر تھا'
محبوبہ مفتی نے کانگرس کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کانگریس پارٹی دفعہ 370 اور 35 اے کی بات کرنے سے ڈر رہی ہے جبکہ جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت جواہر لال نہرو کے دور اقتدار میں حاصل ہوئی تھی۔
'بی جے پی کے نئے کشمیر سے پرانا کشمیر بہتر تھا'
یہ بھی پڑھیں:'جموں و کشمیر کے وسائل کا استحصال کیا جا رہا ہے'
اس موقع پر انہوں نے حال ہی میں انتقال ہوئے اننت ناگ کے سماجی کارکن کلو جی نندا کے گھر پر تعزیت پرسی کی اور انکے حق میں دعائے مغفرت بھی کی۔