اننت ناگ:جموں وکشمیر پولیس کے سربراہ نے بدھ کے روز کہا کہ جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے اور ایسا پہلی مرتبہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ نوجوانوں کو تشدد کے لئے اکسانے والوں کا صفایا ہو چکا ہے۔DGP On Militancy In Kashmir
اننت ناگ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں حالات معمول پر ہیں اور سکیورٹی فورسز کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ جنوبی کشمیر میں تشدد آمیز واقعات میں بھی کمی واقع ہوئی جو نیک شگون ہے۔Dilbagh Singh In Anantang
جنوبی کشمیر میں سرگرم عسکریت پسندوں کی تعداد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں پولیس سربراہ نے کہا کہ یہاں پر عسکریت پسندوں کی تعداد میں غیر معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر میں سکیورٹی فورسز کے خلاف لوگوں کی کوئی شکایت نہیں۔Local Militants Active In Kashmir
غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کے بارے میں دلباغ سنگھ نے کہا کہ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ غیر مقامی مزدوروں اور کشمیری پنڈتوں کی ہلاکت میں ملوثعسکریت پسندوں کو تصادم آرائیوں کے دوران ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ گرچہ سماج کے سبھی طبقوں سے وابستہ لوگوں نے شہری ہلاکتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے تاہم اس حوالے سے مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر غیر مقامی مزدور یہاں پر روزی روٹی کمانے کی خاطر آتے ہیں تو ہم پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اُنہیں پُر امن ماحول فراہم کیا جائے۔Target killing in Kashmir