اننت ناگ:جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے میں انہیں کوئی تعجب نہیں ہورہا، انہوں نے کہا کہ یہ ان کے ساتھ پہلا معاملہ نہیں ہے اس سے قبل غیر ملکی سفر پر پابندی، ایجنسیز کے ذریعہ افراد خانہ سے پوچھ گچھ اور اب رہائش گاہ خالی کرانا ان کے لیے کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے،Mehbooba Mufti On Vacating Govt Residence
محبوبہ مفتی نے کہا کہ میڈیا پرائم ٹائم میں محبوبہ مفتی کے سرکاری رہائش گاہ خالی کرنے پر بحث کرکے وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔ جبکہ جس مسئلہ پر بحث ہونا چاہیے اس پر نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عارف بشیر گنائی معصوم نوجوان کی زیر حراست موت کیسے ہو جاتی ہے اس پر بحث ہونا چاہیے جو بد قسمتی سے نہیں ہو رہی ہے۔Mehbooba Mufti on Death In Police Custody
پی ڈی پی سربراہ نے کہا کہ سنجیدہ مسائل کو درکنار کرکے محبوبہ مفتی کی رہائش خالی کرانے کو اچھال کر میڈیا اپنا وقت ضائع کر رہا ہے۔ اگر اس طرح سے معصوم نوجوانوں جن پر ابھی الزام بھی ثابت نہیں ہوا ہے، زیر حراست موت واقعہ ہو جاتی ہے تو محبوبہ مفتی ان سنجیدہ معاملات کے آگے کیا معنی رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ یپیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کو لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے نوٹس ارسال کیا ہے جس میں ان سے سرکاری رہائش گاہ کو جلد از جلد خالی کرنے کو کہا گیا۔Ex CM asked to Vacate Govt Accommodation یاد رہے کہ محبوبہ مفتی سرینگر کے پوش علاقے گپکار میں گزشتہ دو دہائیوں سے سرکاری بنگلے 'فئر ویو' میں رہ رہی ہیں جو سنہ 2002 میں انکے والد کو بطور وزیر اعلیٰ رہنے کے لئے محکمہ اسٹیٹس نے الاٹ کیا تھا۔ پی ڈی پی ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ محبوبہ مفتی کو محکمہ اسٹیٹس نے نوٹس بھیجی ہے کہ وہ اس بنگلے کو جلد از جلد خالی کرے۔Lt Guv Admin Notice to Mehbooba Mufti