اردو

urdu

ETV Bharat / state

Firing In Anantnag اننت ناگ میں فائرنگ، دو غیر مقامی افراد زخمی - Two Non Locals Shot In Anantnag

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے وانی ہاما دیالگام علاقے میں مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں دو غیرمقامی افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا۔ Firing In Anantnag

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 3, 2022, 7:21 PM IST

Updated : Nov 3, 2022, 8:52 PM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے وانی ہامہ دیالگام علاقے میں آج شام مشتبہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔Militant Attack In Anantnag

تفصیلات کے مطابق مسلح افراد نے وانی ہامہ دیلگام علاقہ میں ایک نجی اسکول شبیر عبداللہ پبلک اسکول میں دو غیر مقامی مزدروں پر نزدیک سے گولی چلائی۔ گولی لگنے سے دونوں مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے لیے جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا ہے۔Two Non Locals Shot In Anantnag

اننت ناگ میں فائرنگ، دو غیر مقامی افراد زخمی

ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت نیپال کے ٹل بہادر جو مذکورہ اسکول میں پچھلے کئی سالوں سے چپراسی کا کام کر رہے تھے جبکہ دوسرے کی پہچان بہار کے بیکو المعروف راجوکے طور پر ہوئی ہے۔وہیں سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرے میں لیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں:Infiltration Bid Foiled In Poonch پونچھ میں دراندازی کی کوشش ناکام، ایک درانداز ہلاک، آپریشن جاری

کشمیر پولیس زون نے آفیشل ٹویٹر پت تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی مزدوروں (جن میں ایک بہار جبکہ دوسرا نیپال کا) پر گولی مار کر زخمی کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں غیر مقامی افراد کو نجی اسکول شبیر عبداللہ پبلک اسکول میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے گولی مار کر زخمی کیا ہے۔Militant Attack In Anantnag

Last Updated : Nov 3, 2022, 8:52 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details