اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے آرونی بجبہاڑہ میں گزشتہ ہفتہ عسکریت پسندوں کی فائرنگ کے بعد گولی مار کر زخمی ہونے والے دو غیر مقامی مزدوروں میں سے ایک مزدور جمعہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ ہلاک ہونے والے مزدور کی شناخت اترپردیش گورکھپور کے چھوٹو پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔Non Local Labourer Succumbs
واضح رہے کہ 12 نومبر کو رکھ مومن آرونی کے علاقے میں عسکریت پسندوں نے دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کر دیا تھا اور دونوں کو علاج و معالجہ کے لئے نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم چھوٹو رام کی نازک حالت کو دیکھتے ہوئے اسے صورہ سکمز منتقل کیا گیا جہاں اس نے دم توڑ دیا۔