ریاست بنگال سے تعلق رکھنے والے محمد اسماعیل ولد محمد تسلیم نامی ایک غیر مقامی مزدور جی ایم سی اننت ناگ کی زیر تعمیر عمارت کی چوتھی منزل پر کام کر رہا تھا جس دوران اسے اچانک چکر آگیا اور وہ نیچے گر گیا۔
اننت ناگ: غیر مقامی مزدور حادثاتی طور ہلاک - طبی و قانونی لوازمات
ضلع اننت ناگ کے دیالگام علاقہ میں سرکاری میڈیکل کالج کی زیر تعمیر عمارت سے 25 سالہ غیر مقامی مزدور حادثاتی طور گر کر ہلاک ہو گیا۔
اننت ناگ: غیر مقامی مزدور حادثاتی طور ہلاک
اگرچہ مذکورہ مزدور کو فوری طور پر ضلع ہسپتال اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
طبی و قانونی لوازمات کے بعد میت کو لواحقین کے سپرد کیا گیا ہے۔