اردو

urdu

ETV Bharat / state

بجبہاڑہ: خراب میگڈیمائزیشن پر لوگوں کا اعتراض

حال ہی میں سڑک کی تعمیر و تجدید کا کام تو عمل میں لایا گیا۔ تاہم سڑک پر میکڈم ایک انچ سے بھی کم ڈالی گئی ہے۔

خراب میگڈیمائزیشن پر لوگوں کا اعتراض
خراب میگڈیمائزیشن پر لوگوں کا اعتراض

By

Published : Aug 13, 2020, 10:47 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہارہ میں واقع اشدر کھرم کی سڑک کئی دھائیوں سےخستہ حالی کی شکار ہے۔

خراب میگڈیمائزیشن پر لوگوں کا اعتراض

حال ہی میں سڑک کی تعمیر و تجدید کا کام تو عمل میں لایا گیا۔ سڑک پر میکڈم ایک انچ سے بھی کم ڈالی گئی ہے۔

لوگوں کو اُمید تھی شاید اُن کے خواب کافی مدتوں بعد شرمندہ تعبیر ہو نگے لیکن محکمہ پی ایم جی ایس وائے نے لوگوں کی اُمیدوں پر کھرے نہیں اُتر پائے۔

کھرم اشدر کی سڑک قصبہ بجبہاڈہ سے چند کلو میٹر کی دوری پر واقع ہے۔سڑک کی حالت کافی ناگفتہ بہ بن چکی تھی۔ مقامی لوگوں کو سفر طے کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ 15 منٹ کا سفر دو گھنٹے میں طے ہوتا تھا۔ راستے میں بڑے بڑے گھڑے ہونے کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ بیمار، بزرگ، عورتوں اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ اگر کبھی علاقے میں کوئی بیمار پڑ جاتا تھا تو اُس کو اسپتال پہنچانے میں کافی دکتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آننت ناگ کے آبی ذخائرآلودہ ہورہے ہیں


مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی منصوبہ بندی کو لیکر انہوں نے کئی بار متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا لیکن سڑک کی نہ تو کبھی مرمت ہوئی تھی اور نہ ہی میکڈمیزیشن کا کام عمل لایا گیا تھا ۔ اب جبکہ طویل عرصے کے بعد علاقہ کی کثیر آبادی کے دیرینہ مطالبے کو لیکر متعلقہ محکمہ نے سڑک کی تعمیر و تجدید اور میکڈمیزیشن کیلئے اقدامات کیے، لیکن جس معیار کا کام ہونا چاہئے تھا وہ کہیں نظر ہی نہیں آرہا ہے۔

لوگوں کے مطابق سڑک پر بچھایا گیا میکڈم بہت ہی قلیل اور غیر معیاری ہے جس کی وجہ سے یہ سڑک کچھ ہی دیر کے بعد پھر سے خستہ حالی کی شکار ہو جائے گی۔

مقامی لوگوں مستعلقہ محکمہ کی نقطہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری گاڑیوں کو ایک طرف بینک کا قرضہ ہے اور دوسری طرف روڑ کی خستہ حالی سے ہماری گاڈیاں بھی خستہ ہو چکی ہیں، ہماری گاڑیاں اب کبارڈ میں دینے لائق ہو گئی ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے جب یہ معاملہ اسسٹنٹ ایگزیکیٹیو انجنئیر پیر محمد سلطان کی نوٹس میں لانا چاہا تو وہ دفتر میں موجود نہیں تھے، تاہم انہوں نے فون پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم موقعے پر جاکر کام کا جائزہ لیں گے۔ اگر کام ٹھیک سے نہیں ہوا ہوگا تو ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور اس بات کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سڑک پر چل رہے کام کو معیاری طریقے سے مکمل کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details