اردو

urdu

By

Published : Jun 21, 2021, 8:50 PM IST

ETV Bharat / state

پہلگام میں موبائل نیٹ ورک کی عدم دستیابی

علاقے میں موبائل نیٹورک (Mobile Network) نہیں آنے کے تلعق سے لوگوں نے متعدد بار متعلقہ حکام سے بات کی، تاہم انہوں نے کوئی بھی کارروائی نہیں کی۔

Pahelgam
پہلگام

آرو پہلگام میں موبائل نیٹ ورک (Mobile Network) نہ ہونے کی وجہ سے جہاں عام لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں، پر طلبہ بھی آن لائن کلاسز سے محروم ہو رہے ہیں۔ اس کے علاوہ یہاں سیر پر آنے والے سیاحوں کو بھی شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتا ہے۔

No mobile network

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ قصبہ سے چالیس کلو میٹر دور آرو پہلگام نیٹ ورک سے محروم ہے، جس کے نتیجے میں وہاں عام لوگوں کو شدید پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق اگر کسی کو فون کرنا ہوتا ہے تو اس کے پہلگام قصبہ جانا پڑتا ہے جو کہ قریب آٹھ کلو میٹر آرو سے دور ہے۔

لوگوں نے کہا کہ اس وقت کووڈ-19کے پیش نظر سکولوں کی جانب سے بچوں کو آن لائن کلاسیز (Online classes) دی جا رہی ہیں تاہم اس علاقے کے بچے اس سے بھی محروم ہیں کیونکہ نیٹ ورک نہ ہونے کی وجہ سے انٹرنیٹ Internet کی سہولیات دستیاب نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں سیر سپاٹے کے لیے آنے والے سیاح بھی موبائل نیٹ ورک (Mobile Network) نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو جاتے ہیں اور جلدی ہی واپس جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام میں سیاحوں کی واپسی لیکن تعداد کم

لوگوں نے کہا کہ اس سلسلے میں کئی بار متعلقہ حکام سے اپیل کی تاہم انہوں نے کوئی بھی کارراوئی نہیں کی۔ مقامی لوگوں نے اس ضمن میں ضلع انتظامیہ کے افسران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس علاقہ کی طرف توجہ دے کر موبائل نیٹ ورک کے لیے اقدامات کریں تاکہ اس دور جدید میں لوگ موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولیات سے فیضیاب ہو سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details