اردو

urdu

ETV Bharat / state

بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا - no connecting road buchan shangas

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آبادی کو کئی مشکلات درپیش ہیں۔

بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا
بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

By

Published : Jun 12, 2020, 2:21 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع اننت ناگ کے بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو روزانہ گونا گوں دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مذکورہ سڑک کو پی ایم جی ایس وائی (PMGSY) کی جانب سے 2006 میں میکڈامائز کیا گیا تھا، تاہم 14سال کا طویل عرصہ گزرنے کے باوجود بھی سڑک کی مرمت کا کام مکمل نہ ہو سکا۔

بوچھن شانگس میں رابطہ سڑک نہ ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا

سڑک کی خستہ حالی کی وجہ سے علاقے کی کثیر آبادی کو کئی طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پرتا ہے۔

مذکورہ سڑک کئی دیہات کے لوگوں کو ملاتی ہے جن میں طور، رانی پورہ اور چھترگل قابل ذکر ہیں۔

سڑک پر گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں بارش کا پانی جمع ہونے سے راہگیروں کو مختلف تکالیف سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔ جبکہ خشک موسم میں اٹھنے والے گرد و غبار سے بھی انہیں روزانہ دقتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

عوام الناس نے اس معاملے میں گورنر انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے اس مسئلے کے تئیں توجہ مرکوز کی جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details