اننت ناگ:سکیورٹی کے اعتبار سے جنوبی کشمیر کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ اننت ناگ ضلع کو بھی حساس تصور کیا جاتا ہے، نامساعد حالات کے حوالے سے اخبارات اور نیوز چینلز پر اکثر و بیشتر یہاں کا ذکر ہوتا رہتا ہے، یہ وہ شہر ہے جہاں شام ڈھلتے ہی بازار بند ہو جاتے ہیں اور لوگ اپنے گھروں کا رخ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن اس کا اور ایک دلچسپ پہلو تب دیکھنے کو ملا جب ضلع کے تاریخی سپورٹس اسٹیڈیم میں جاری ڈے نائٹ فُٹبال میچ دیکھنے کے لیے شائقین کی ایک بڑی تعداد نے رات کے دوران کھیل کا خوب لطف اٹھایا۔
Night Football Tournament in Anantnag: اننت ناگ میں نائٹ فٹبال میچ، تماشائیوں کا ہجوم - SPORTS STADIUM ANANTNAG
ڈسٹرکٹ فُٹبال ایسوسی ایشن اننت ناگ اور جموں کشمیر سپورٹس کونسل کے اشتراک سے "ٹائٹانس گولڈ کپ"، ڈے نائٹ فُٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنانمنٹ میں مختلف اضلاع سے 40 ٹیمیں شرکت کر رہے ہیں۔ 6 اگست سے 10 ستمبر تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کُل 39 میچس کھیلیں جائیں گے۔ Night Football Tournament in Anantnag
مزید پڑھیں:
مقامی شائقین کا کہنا ہے کہ انہوں نے تاریخ میں پہلی بار اننت ناگ کے تواریخی اسٹیڈیم میں اس طرح کا ماحول دیکھا، جب انہیں رات کے دوران فُلڈ لائٹس تلے فٹبال میچ سے لطف اندوز ہونے کا موقعہ ملا۔انہوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف یہاں فٹبال کو فروغ ملے گا بلکہ لوگوں کو کچھ حد تک ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل ہوگا اور یہ ایک ایسی مفید پہل یے جس سے نوجوان بری صحبت اور منشیات کی لت سے دور رہ سکتے ہیں۔
لوگوں نے اسپورٹس کونسل اور دیگر نجی اسپورٹس اداروں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ پہل شروع کی ہے،تاہم انہوں نے سرکار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اننت ناگ اسپورٹس اسٹیڈیم کی مرمت کرکے اسے ایک بہتر اور مکمل فُٹبال گراونڈ بنایا جائے۔