اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

ضلع اننت ناگ میں ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے منعقد کیے گئے طبی کیمپ میں مریضوں کی طبی جانچ کی گئی جب کہ انہیں ادویات بھی مفت فراہم کی گئی۔ Free Medical Camp Anantnag

اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد
اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 30, 2023, 2:59 PM IST

اننت ناگ میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد

اننت ناگ (جموں کشمیر):ایک غیر سرکاری تنظیم - پیس فاؤنڈیشن - کی جانب سے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ طبی کیمپ کا انعقاد گورنمنٹ زنانہ کالج، اننت ناگ کے صحن میں منعقد کیا گیا۔ طبی کیمپ کا انعقاد بُون اینڈ جوائنٹ ہسپتال ونپوہ اور پیش فاونڈیشن کے اشتراک سے کیا گیا جس میں ڈاکٹرز نے طلبہ و طالبات اور کالج اسٹاف کے علاوہ مقامی لوگوں کا علاج و معالجہ کیا اور مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔

اس موقعے پر مریضوں کی کافی بھیڑ بھاڑ دیکھی گئی کیونکہ آج کے موسم میں سردیوں کی وجہ سے لوگ نزلہ، کھانسی، زکام اور بخار میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرس نے ایسے مریضوں کا موقع پر ہی معالجہ کیا اور انہیں مختلف ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ پیس فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری توقیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پیس فاونڈیشن کی جانب سے اس طرح کے مفت طبی کیمپس کا انعقاد سال میں کئی بار کیا جاتا ہے اور یہ پہل مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:کشتواڑ میں مفتی طبی کیمپ منعقد

انہوں نے مزید کہا کہ فاؤنڈیشن، عوام کی بقاء اور انہیں کئی طرح کی سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ طبی کیمپس کا انعقاد بھی اسی پہل کی ایک کڑی ہے۔ توقیر احمد نے کہا کہ کووڈ کی وجہ سے ان کے کام میں رکاوٹ پیدا ہوئی تھی تاہم بعد میں اس کی شروعات پھر سے کی گئی۔ توقیر کا کہنا ہے کہ پیس فاؤنڈیشن کے ذریعے مریض بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال میں اپنا انداج کرکے مفت علاج و معالجہ کرا سکتے ہیں۔ دریں اثناء، میڈیکل کیمپ کے بعد جموں کشمیر پیس فاؤنڈیشن کی جانب سے شجر کاری بھی کی گئی جس دوران ڈی ایف او اننت ناگ، فوج اور کئی سیول افسران موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details