اردو

urdu

ETV Bharat / state

NGO Distributes Winter Kits اننت ناگ میں این جی او کی جانب سے بیوہ خواتین میں امداد تقسیم

آرفنس ان نیڈ ایک بین الاقوامی غیر سرکاری تنظیم ہے، جو دنیا کے 14 ممالک میں غریب بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرتی ہے۔ یہ تنظیم وادی میں اندراج شدہ 6 ہزار بیواؤں کی معاونت کرتا ہے، اس کے علاوہ بیواؤں کے بچوں کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Feb 8, 2023, 10:54 PM IST

اننت ناگ میں این جی او کی جانب سے مستحق بیوہ خواتین میں امداد تقسیم

اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے سپورٹس اسٹیڈیم میں آرفنس ان نیڈ، نامی ایک غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے مستحق بیواؤں میں امداد تقسیم کی گئی۔اس موقعہ پر ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی بیوہ خواتین میں اشیائے خوردنی سے بھرے کٹس،چاول کے تھیلے اور کمبل بانٹے گئے۔


ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے تنظیم کے منیجنگ ڈائریکٹر ریاض احمد نے کہا کہ آرفنس ان نیڈ ایک بین الاقوامی تنظیم ہے، جو دنیا کے 14 ممالک میں غریب بیواؤں اور یتیموں کی مدد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ تنظیم وادی میں اندراج شدہ 6 ہزار بیواؤں کی معاونت کرتا ہے، اس کے علاوہ بیواؤں کے بچوں کو اسکالرشپ فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم سے محروم نہ رہیں۔


ریاض احمد نے کہا کہ وادی کے مختلف اضلاع میں تنظیم کی جانب سے ہزاروں مستحق بیواؤں میں ونٹر ریلیف کٹس، (سرمائی امداد تقسیم ) کی گئی۔اُسی سلسلہ کی ایک کڑی کے تحت اننت ناگ میں بھی بیواؤں میں امداد تقسیم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تنظیم کی جانب سے مرحلہ وار طریقہ سے یہ پہل جاری ہے اور جاری رہے گی۔ریاض احمد نے کہا کہ جن غریب بیوہ خواتین نے ابھی تک تنظیم میں اپنا اندارج نہیں کرایا ہے، وہ متعلقہ دفتر سے رابطہ کرکے اپنا نام رجسٹر کرائیں اور استفادہ حاصل کریں۔

مزید پڑھیں:Yateem Trust Distributed items یتیم ٹرسٹ اننت ناگ کی جانب سے مستحق بیوہ خواتین میں امداد تقسیم

بیوہ خواتین نے این جی او کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ امداد کی وجہ سے ان کے گھر کا گزارہ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تنظیم مستقبل میں ان کی مزید مدد کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details