صوفی یوسف نے کہا کہ جموں کشمیر میں حد بندی ہونے کے بعد جب انتخابات ہونگے تو یو ٹی کا پہلا وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔
بی جے پی کے نائب ریاستی صدر صوفی یوسف نے ضلع اننت ناگ کے سری گفوارہ میں پارٹی کار کنان اور عہدیداران کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہا کہ یو ٹی کا پہلا وزیر اعلیٰ اور نائب وزیر اعلیٰ بی جے پی کا ہی ہوگا۔
اجلاس میں سینیر لیڈر لطف خان بی ڈی سی چیئرمین کھوری پورہ عبدالمجید کے علاوہ دیگر لیڈرس موجود تھے۔