اردو

urdu

ETV Bharat / state

MP Hasnain Masoodi Botingu Visit حسین مسعودی نے بوٹینگو اننت ناگ کا دورہ کیا - حسین مسعودی بوٹینگو بارشوں سے نقصان کا جائزہ

نیشنل کانفرنس لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے اننت ناگ کے بوٹینگو علاقے کے دورے کے دوران بارشوں سے ہوئے نقصان کا جائزہ لیا اور عوام کو حکومت کی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

نیشنل کانفرنس لیڈر ممبر پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی اننت ناگ دورہ
نیشنل کانفرنس لیڈر ممبر پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی اننت ناگ دورہ

By

Published : Jul 15, 2023, 8:29 PM IST

نیشنل کانفرنس لیڈر ممبر پارلیمنٹ جسٹس حسنین مسعودی اننت ناگ دورہ

اننت ناگ (جموں و کشمیر):ممبر پارلیمنٹ، جنوبی کشمیر، جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے ضلع اننت ناگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور حالیہ دنوں ہوئی شدید بارشوں کی وجہ سے سڑکوں، مختلف باندھ اور ڈھلانوں کو ہوئے نقصانات اور پیدا ہوئی ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ حالیہ دنوں ہوئی بارشوں کے سبب جنوبی کشمیر خاص کر ضلع اننت ناگ کے کئی رہائشی علاقوں میں ندی نالوں کا پانی سرایت کرنے کے علاوہ مختلف گلی کوچوں اور سڑکوں پر بھی بارش کا پانی جمع ہو گیا تھا، علاوہ ازیں بعض نالوں کے باندھ بھی ٹوٹ گئے اور بالائی علاقوں کی ڈھلانوں، سڑکوں پر دراڑیں پڑ گئیں جس کے سبب مقامی آبادی کافی خوفزہ ہے۔

ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے ہفتہ کو بارشوں سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور عوامی وفود سے ملاقت کی۔ ضلع اننت ناگ کے بوٹینگو علاقے کے دورے کے بعد میڈیا نمائندوں کے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا: ’’بٹنگو علاقے کی سڑکوں کا معائنہ کرنے کے بعد واقعی معلوم ہوا کہ معاملہ کافی سنگین نوعیت کا ہے جسے جلد از جلد حل کرنے کی ضرورت ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ فلڈ کنٹرول سمیت متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو فوری طور علاقے میں ٹیم روانہ کرنے اور عوام کو ممکنہ نقصان سے بچانے کی تلقین کی گئی۔ مسعودی نے مزید کہا کہ وہ اس معاملہ میں ڈی سی اننت ناگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں ہوئی مسلسل اور موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں بٹنگو علاقے میں بہنے والی ندی کے پانی کی سطح میں اضافہ اور پانی کے تیز بہاؤ سے مقامی سڑکوں میں دراڑیں پڑ گئیں جس کے سبب علاقے کے لوگوں میں کافی تشویش پائی جا رہی ہے۔ مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران کی گزارشات کے بعد ممبر پارلیمنٹ نے بوٹینگو علاقے کا تفصیلی دورہ کیا اور عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔

مزید پڑھیں:MP Hasnain Masoodi Verinag Visit: ممبر پارلیمنٹ حسنین مسعودی نے کیا ویری ناگ کا دورہ

ABOUT THE AUTHOR

...view details