نظیر احمد لاوے نے کہا کہ غربت کے باوجود سبزار احمد نے اپنی محنت اور لگن سے یہ ثابت کردیا ہے کہ حوصلے بلند ہوں تو کوئی چیز بھی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
'وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں' انہوں نے کہاکہ'سبزار کے کارنامے سے میں بے حد خوش ہوں، انہوں نے نہ صرف علاقے بلکہ پوری ریاست کا نام روشن کیا ہے۔
لاوے نے کہا کہ' وادی میں باصلاحیت نوجوانوں کی کمی نہیں ہے لیکن 4- جی انٹرنیٹ کی عدم دستیابی سے یہاں کے ہونہار نوجوانوں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے کہا کہ' دور حاضر میں 4- جی سہولیات وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، لہذا وہ یہ معاملہ، لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر اعظم کے سامنے ضرور رکھیں گے'۔