اردو

urdu

ETV Bharat / state

National Teacher's Award 2023 محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ - اساتذہ کا قومی دن

ریاض احمد شیخ شانگس زون کے ایک تعلیمی ادارے گورنمنٹ مڈل اسکول پوشناڑے میں گزشتہ 13 برسوں سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔انگریزی میں پوسٹ گریجویٹ شیخ کو تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے پر نوازا گیا ہے۔

national-teachers-award-2023-exclusive-phono-riyaz-ahmad-sheikh-a-national-teachers-award2023
Etv Bharat محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 4, 2023, 9:35 PM IST

محنت اگر عادت بن جائے، کامیابی ضرور اس کا مقدر بن جاتی ہے، استاد ریاض احمد شیخ

سرینگر:یوم اساتذہ پر مرکزی وزارت تعلیم بھی منتخب اساتذہ کو قومی اعزازات سے نوازتی ہے۔ اس مرتبہ اس ایوارڈ کے لیے 75 اساتذہ کا انتخاب کیا گیا ہے، جس میں جموں و کشمیر سے منتخب ہونے والے اساتذہ میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھنے والے ریاض احمد شیخ بھی شامل ہیں ۔ریاض احمد شیخ شانگس زون کے ایک تعلیمی ادارے گورنمنٹ مڈل اسکول پوشناڑے میں گزشتہ 13 برس سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہا ہے۔ ایسے میں ایوارڈ کے منتخب سبھی اساتذہ قومی راجدھانی دہلی پہنچ گئے ہیں اور وگیان بھون نئی دہلی میں 5 ستمبر یعنی کل منعقد ہونے والی اس پر وقار تقریب میں یہ منتخب اساتذہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کے ہاتھوں ایوارڈ حاصل کرے گے۔

قومی ٹیچر ایوارڈ کے لیے نامزد ریاض احمد شیخ نے دہلی سے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے کیا کہ وہ بہت خوش ہے کہ انہیں اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایوارڈ پوری یوٹی کے لیے باعث مسرت کی بات ہے اور اللہ تعالی نے انہیں اس منسب کے لیے چنا ہے جو کہ ایک پیغمرانہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ تمام ان بچوں کے شکر گزار ہیں، جن کی وجہ سے وہ آج اس ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئے ہے۔

ریاض احمد نے کہا کہ کہتے ہے نہ کہ خواب ایسے بناو جو پورے ہونگے اور اگر محنت آپ کی عادت بن جائے تو واقعی میں کامیابی آپ کے منزل چھومے گی۔انہوں نے کہا کہ جس اسکول میں ان کی تقرری ہوئی وہ علاقہ کافی پسماندہ ہیں اور ان کے لیے بہت سارے چیلینجز تھے کہ وہاں کے طلبہ کو اسکول کی طرف راغب کرنا۔

انہوں نے کہا کہ اس علاقہ میں 60 فیصد بچے ایس ٹی زمرے سے تعلق رکھتے ہیں اور جو باقی بچے ہیں وہ تو مزدور طبقہ سے تعلق رکھتے ہے۔اس علاقہ میں لڑکیوں کو تعلیم کا رححان بہت کم تھا اور یہ سب سے بڑا چلینج ان کے لیے تھا۔ان کی کوشش کے بعد انہوں نے لڑکیوں کے والدین کی کوسلنگ کی اور آج وہاں کی لڑکیاں نہ صرف پڑھائی کر رہی ہے بلکہ وہ کھیلوں کے مقابلوں میں بھی حصہ لے رہی ہے۔

ریاض احمد شیخ نے کہا کہ جب وہ گورنمنٹ مڈل اسکول پوشناڑے میں تعینات ہوئے اس وقت اسکول میں طلبہ کی تعداد صرف 45 تھی، لیکن ان کی محنت اور کونسلنگ سے آج اسکول میں تقربیاً 110 بچے تعلیم حاصل کر رہے ہے۔

ریاض احمد شیخ نے فون پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کو بتایا کہ انہوں نے اسکول کو ماڈل اسکول کی طرز پر بنایا ، جہاں طلبہ کو کمپوٹر ایجوکیشن کے ساتھ ساتھ سائنس کی تعلیم پر فوکس کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں میں سائنٹفس ٹمپر کی طرف رجحان بڑھانے کے لیے انہوں نے بہت سارا کام کیا ہے ۔ اسکول میں ایک سائنس میزوم بھی قائم کیا گیا،جس سے بچوں میں سائنسی مضامین کی طرف دلچسپی مزید بڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کے اسکول میں دو وردیوں کا کنسپٹ ہیں اور جب پہلی بار یہ اس یہ کنسپٹ انہوں نے اسکول میں متعارف کیا تو اس وقت انہوں نے اپنے جیپ سے پیسے خرچ کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس بار ان کے اسکول کو دو ایوارڈ سے نوازہ گیا ہے۔

ریاض احمد نے مزید کہا کہ بہت سارے اساتذہ نے دیہی علاقوں میں کام کیا ہے اور بچوں کو تعلیم کے نور سے نوازہ ہے۔لیکن اس میں اور محنت کرنے کی ضرورت ہے تاکہ دیہی علاقوں میں پسماندہ طبقہ کے بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل کو سنوار سکے۔

مزید پڑھیں:Teachers Day 2023 گیارہ اساتذہ یوٹی اور ایک قومی سطح کے ایوارڈ کیلئے منتخب

ہر سال 5 ستمبر کو ملک بھر میں یوم اساتذہ منایا جاتا ہے۔ ۔اس دن اساتذہ کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے اور طلبہ بھی اس دن اپنے اساتذہ کو تحائف پیش کرکے ان کے کام کی سراہنا کرتے ہیں۔ایسے میں یہ دن اساتذہ اور طلبا کے درمیان گہرے تعلق اور اپنے اساتذہ کے تئیں عزت کو ظہار کرتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details