اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں لوک عدالتوں کے دوران ہزاروں کیسز کا موقع پر ہی نپٹارہ کیا گیا۔

اننت ناگ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد
اننت ناگ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

By

Published : Jul 10, 2021, 7:43 PM IST

ضلع اننت ناگ کے ڈسٹرکٹ کورٹ کمپلیکس اور اس کے ماتحت تمام تحصیل عدالتوں میں نیشنل لوک عدالتوں کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نصیر احمد ڈار نے کی۔

اننت ناگ میں قومی لوک عدالتوں کا انعقاد

لوک عدالت کے دوران 7 ہزار 7 سو چودہ مقدمات میں سے 6 ہزار 1سو سترہ کیسز کو موقع پر ہی نپٹایا گیا، ان تمام معاملات کو لوک عدالت کے دوران قائم کئے گیے آٹھ بینچز نے سنوائی کی۔

اس موقع پر زیادہ تر بینک قرضہ جات کی وصولی، بجلی پانی سے جڑے معاملات کو لے کر لاکھوں کی رقم جرمانہ کے طور وصول کرکے معاملات کو موقع پر ہی حل کیا گیا۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج و چیئرمین ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی اننت ناگ نصیر احمد ڈار نے کہا کہ نیشنل لوک عدالتوں کے انعقاد کا مقصد قابل مصالحت مجرمانہ کیسز، جائیداد، عائلی و ازدواجی زندگی کے مسائل، گھریلو تنازعات، بینک لین دین، پانی بجلی کی بلز سے جڑے معاملات کو افہام و تفہیم کے ذریعے موقع پر ہی حل کرنا ہے۔

مزید پڑھیں؛ اننت ناگ: خالصہ کرکٹ کلب کی جانب سے کرکٹ ٹورنامنٹ

انہوں نے کہا کہ لوک عدالتوں کے ذریعے لوگوں کے معاملات مفت اور جلدی حل ہو جاتے ہیں۔

پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے لوگوں سے لوک عدالتوں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details