کیلا موڑ رامبن میں رابطہ پل کے ٹوٹنے سے جموں-سرینگر قومی شاہراہ مسلسل بند ہے، جس کی وجہ سے مختلف مقامات پر ہزاروں کی تعداد میں گاڑیاں درمانده ہیں۔
قاضی گنڈ، جواہر ٹنل اور کھنہ بل کے بیچ میں بھی گزشتہ کئی روز سے مال بردار گاڑیوں کی ایک بڑی تعداد درماندہ ہے۔ درمانده مسافروں کو اس دوران شدید سردی کے ساتھ ساتھ مختلف مسائل کا سامنا ہے۔ ان مسافروں کا کہنا ہے کہ منفی درجہ حرارت میں اس حالت میں جینا محال ہے۔