اننت ناگ:نیشنل کانفرنس لیڈر ایڈوکیٹ ہاشم حسین نے اننت ناگ کانسچونسی کے مختلف علاقوں میں سات روزہ پد یاترا کا آغاز آج کواریگام سے طورو تک پیدل سفر کرکے شروع کیا۔ یہ پدیاترا سینٹرل اننت ناگ کانسچونسی کے مختلف علاقوں میں سات دن تک جاری رہے گی۔ پہلے دن کے یاترا میں لوگوں کی ایک اچھی خاصی تعداد دیکھنے کو ملی۔ کواریگام سے نکلنے کے بعد طورو پہنچتے ہی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس پد یاترا میں شمولت کی اور نیشنل کانفرنس کے حق میں نعرے لگائے۔
نیشنل کانفرنس لیڈر ہاشم حسین کا کہنا ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ اسمبلی انتخابات کے انعقاد کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں، لیکن ان کا کوئی نام نہیں لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال آئندہ کے اپریل اور مئی کے مہینوں میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد طے ہے اور ہم ان کے لئے تیاری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پدیاترا کا مقصد یہی ہے کہ لوگوں کا حال دیکھ سکیں۔ اگرچہ لیڈران ہمیشہ ووٹ مانگنے کے وقت ہی لوگوں کے پاس جاتے ہیں، لیکن لوگ آج کن مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں وہ دیکھنے کے لئے نیشنل کانفرنس نے پد یاترا شروع کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ لوگوں کے مسائل کے حل تلاش کرنے کے لئے کوششیں کی جائے۔