اننت ناگ:اگرچہ حکومت کی جانب سے دریاؤں ندی نالوں قدرتی چشموں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے بلند بانگ دعوے کیے جاتے ہیں تاہم زمینی سطح پر وہ دعوے سراپ ثابت ہو رہے ہیں۔ اس کی تازہ مثال ضلع اننت ناگ کے وسط سے بہہ رہے دریائے آرپتھ کو دیکھ کر مل رہی ہے۔Protection Of Rivers Springs And Streams
Nalah Arpath In Anantnag نالہ آرپتھ کوڑے دان میں تبدیل - Protection Of Rivers Springs And Streams
نالہ آرپتھ ایک ایسا دریا ہے جس کے کناروں پر قصبہ اننت ناگ کی بیشتر آبادی آباد ہے۔ یہ نالہ نہ صرف ضلع کی ہزاروں کنال اراضی کو سیراب کرتی ہے بلکہ یہ قصبہ کو سیلابی صورتحال سے بچانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔Nalah Arpath in Anantnag
مزید پڑھیں:River Lidder a Dumping Site: دریائے لدر تباہی کے دہانے پر
بڑھتی آلودگی کے سبب نالہ آرپتھ نہ صرف تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے بلکہ ایک زمانہ میں قصبہ کی شان سمجھنے والے اس دریا کی بگڑتی حالت سے شہر کی خوبصورتی بھی اثر انداز ہوئی ہے۔اگرچہ حکومت کی جانب سے آبی وسائل کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لئے ایک سیویج ٹریٹمنٹ پلانٹ بھی قائم کیا گیا ہے تاہم شہر کا بیشتر حصہ مذکورہ پلانٹ سے مستثنیٰ ہے۔
ذی شعور افراد نے نالہ آرپتھ کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح آرپتھ کے تحفظ کے تعیں غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھا گیا تو وہ دن دور نہیں جب اس کا وجود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دریائے آرپتھ کی شان کو بحال کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔