اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: ماں اور بیٹے کی پراسرار موت - خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کی لاش

ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ایک خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کی لاش ان کے ہی گھر میں پائے جانے سے گاؤں میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، گاؤں کے لوگوں نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

file photo
فائل فوٹو

By

Published : Feb 13, 2021, 3:44 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں ہفتے کی صبح اس وقت افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، جب ایک خاتون اور اس کے کمسن بیٹے کو اپنے ہی گھر میں مردہ پایا گیا۔

اننت ناگ: ماں اور بیٹے کی پراسرار حالت میں موت

گاؤں اور رشتہ داروں نے جب ماں اور بیٹے کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں لیکر گئے تو وہاں ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا، جسکے بعد دونوں لاشوں کو جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو لواحقین کے سپرد کیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کی شناخت 23 سالہ عشرت اور اس کے بیٹے 2 سالہ مصعیب کے طور پر ہوئی ہے، پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے، اور ابتدائی جانچ سے معلوم ہوا ہے کہ ان دونوں کی موت دم گھٹنے کی وجہ سے ہوئی ہے، تاہم لوگوں نے اس حوالے سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details