اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ: مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت شہروں کے مسائل کا حل

فائنانس ڈپارٹمنٹ نے میونسپل کمیٹی کے لیے پچاس لاکھ اور میونسپل کونسل کے لیے ایک کروڑ روپئے کے بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔

My Town
My Town

By

Published : Oct 17, 2020, 1:24 PM IST

بیک ٹو ولیج پروگرام کی طرز پر مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے شہروں کی ترقی کا خاکہ تیار کیا گیا ہے۔

مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت افسران عوام سے راست طور پر بات کر سکیں گے اور ان کے مسائل کو سن کر اسے حل کرانے کی کوشش کریں گے۔

اننت ناگ: مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت شہروں کے مسائل کا حل

اننت ناگ کے ڈی سی کلدیپ کرشن سدھا نے اننت ناگ میں ایک پریس کانفرس کے دوران کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام میں افسران دیہی علاقوں میں پہنچے تھے اب مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت افسران میونسپل کمیٹی اور میونسپل کونسل کے علاقے میں لوگوں سے ان کے مسائل کو سنیں گے اور اس کے حل کی کوشش کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ معاملے کے متعلق فائنانس ڈپارٹمنٹ نے میونسپل کمیٹی کو پچاس لاکھ اور میونسپل کونسل کو ایک کروڑ روپئے کے بجٹ کو منظوری دے دی ہے۔

واضح ہو کہ اننت ناگ میں کل 9 میونسپل کمیٹی اور ایک میونسپل کونسل ہے۔

ڈی سی نے کہا کہ یہ بجٹ کسی خاص کام کے لئے مختص نہیں ہے بلکہ اس کا استعمال عوام کو سہولیات پہنچانے کے لئے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بیک ٹو ولیج پروگرام کے دوران نوجوانوں کو اسپورٹس کیٹس فراہم کیا گیا تھا، اب مائی ٹاؤن مائی پروگرام کے تحت بھی اسپورٹس کیٹس فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پروگرام کے متعلق تمام آفیسران کو ہدایت دے دی گئی ہے اور تمام طرح کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details