اننت ناگ:ضلع اننت ناگ کے ساگم کوکرناگ علاقہ میں نایاب قسم کے چاول، مشک بدجی کے پیداوار کے لحاظ سے کافی مشہور ہے۔ مذکورہ علاقہ کی ایک بڑی آبادی مشک بدجی چاول کی کاشتکاری سے منسلک ہے جسے کسانوں کو کافی فائدہ مل رہا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے ایگریکلچر ایکسٹنشن افسر، جاوید احمد شاپو نے کہا کہ مشک بدجی چاول ایک نایاب قسم کا چاول ہے جس کی کاشتکاری محدود علاقوں میں کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوکرناگ علاقہ کی آباو ہوا اس چاول کی پیداوار کے لیے کافی موزوں ہے۔ کوکرناگ کے ساگم علاقہ میں مشک بدجی چاول کی کاشتکاری کی جاتی ہے، اس لیے محکمہ زراعت مشک بدجی چاول کی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ مشک بدجی چاول کی پیداواری صلاحیت کم ہے تاہم یہ ایک ایسا انوکھے قسم کا چاول ہے جسے مارکیٹ میں سب سے زیادہ قیمت ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشک بدجی چاول کی پیداواری صلاحیت 2 کونٹل فی کنال ہے۔