جموں و کشمیر کے میونسپل کمیٹی ڈورو میں عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین نے نوکریوں کو مستقل کرنے اور کم سے کم ویجز پر عمل درآمد کرنے کے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ Municipal Committee Workers Protest
Municipal Committee Workers Protest اننت ناگ کے ڈورو میں میونسپل کمیٹی کے عارضی ملازمین کا احتجاج - ڈورو میں عارضی ملازمین کا احتجاج
میونسپل کمیٹی ڈورو میں عارضی ملازمین نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ احتجاجی ملازمین نے نوکریوں کو مستقل کرنے اور کم سے کم ویجز پر عمل درآمد کرنے کے مطالبات کو لے کر احتجاج کیا۔ Municipal Committee Workers Protest
اننت ناگ کے ٹاون ہال ڈورو کے احاطے میں احتجاج کر رہے ملازمین کا کہنا تھا کہ وہ عوام کی خدمت کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑتے ہیں، جس کے عوض انہیں کم تنخواہ وہ بھی چھ چھ سات سات ماہ کے بعد ملتی ہے۔ اتنی کم تنخواہ میں نہ گھر جلتا ہے اور نہ قرض کی ادائیگی ہوتی ہے۔ وہیں عارضی صفائی ملازمین کی ہڑتال سے قصبہ جات میں گندگی کے ڈھیر جمع ہو گئے ہیں۔ ملازمین نے ایل جی انتظامیہ سے اپنے مطالبات کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر: محکمہ پی ایچ ای کے عارض ملازمین کا احتجاج