اردو

urdu

By

Published : Dec 13, 2022, 7:04 PM IST

Updated : Dec 14, 2022, 4:49 PM IST

ETV Bharat / state

Marriage in Pahalgam پہلگام میں ممبئی کا جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک

وہیں اب دوسری جانب مہشور سیاحتی مقام پہلگام اب آہستہ آہستہ ویڈنگ ڈیسٹینینشن کے نقشے پر آ رہا ہے۔ اس سال یہاں پر نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات بھی یہیں سے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔سیاحتی صنعت سے جڑے افراد اور مقامی لوگ اسے ایک خوش آئند پہلو قرار دے رہے ہیں۔ Pahalgam is emerging as a popular wedding destination

ممبئی کا جوڑا
ممبئی کا جوڑا

جہاں ایک طرف دنیا بھر کے سیاح مختلف موسموں میں کشمیر سیر و تفریح کے لئے آتے ہیں اور اپنے پروگرام کے مطابق وادی کشمیر کے مختلف سیاحتی مقامات پر لطف اندوز ہوتے ہیں۔کیونکہ اکثر سیاح کشمیر کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور بھائی چارے سے متاثر ہوتے ہیں۔ وادی کشمیر کو قدرت نے بے انتہا خوبصورتی سے مالامال کیا ہے۔ یہاں کے رواں دواں صاف و شفاف دریا، جھرنے، سرسبز باغات،گھنے جنگلات، اونچے پربتوں کی بدولت کشمیر کو پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں ایک خاص مقام حاصل ہے۔ گرمی ہو یا سردی یہاں کے ہر موسم کو نہ صرف ملک بلکہ پوری دنیا کے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں اور اکثر لوگ کشمیر آکر یہاں پُرسکون لمحات گزار کر اپنے سفر کو یادگار بناتے ہیں۔Pahalgam is emerging as a popular wedding destination

پہلگام میں ممبئی کا جوڑا رشتہ ازدواج سے منسلک


وہیں اب دوسری جانب مہشور سیاحتی مقام پہلگام اب آہستہ آہستہ ویڈنگ ڈیسٹینینشن کے نقشے پر آ رہا ہے۔ اس سال یہاں پر نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کی شروعات بھی یہیں سے کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔سیاحتی صنعت سے جڑے افراد اور مقامی لوگ اسے ایک خوش آئند پہلو قرار دے رہے ہیں۔


ممبیٔ سے تعلق رکھنے والی عرشیہ سعید اور مزمل نے حال ہی میں اپنی زندگی کا سب سے خوبصورت سفر پہلگام کی حسین وادیوں سے شروع کیا۔ عرشیہ اور مزمل پہلگام میں شادی کے مقدس رشتے میں بندھ گئے۔ دراصل عرشیہ مسلسل کشمیر آتی رہی ہیں اور اس دوران کشمیر سے انکا لگاؤ اس حد تک بڑھ گیا کہ انہوں نے اپنی محبت کی کہانی ان ہی خوبصورت وادیوں میں انجام دینے کی ٹھان لی۔ جس کے بعد عرشیہ نے مزمل اور دیگر رشتہ داروں کو کشمیر میں انکی شادی انجام دینے پر آمادہ کیا۔
اس شادی سے جہاں دو دل اور دو خاندان حسین یادوں اور خوبصورت نظاروں کے بیچ میں ملے۔ وہیں سیاحتی صنعت سے جڑے افراد اور مقامی لوگ اس طرح کی شادیوں کو کشمیر کو بطور ویڈنگ ڈیسٹینینشن بنانے میں کافی سود مند قرار دے رہے ہیں۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ کشمیر کی ایک مثبت تشہیر اسے بہتر انداز میں نہیں کی جا سکتی ہے۔

کشمیر کی قدرتی خوبصورتی اور یہاں کے لوگوں کا خلوص بھی اسطرح کی شادیوں کو کامیاب بنانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دولہا دلہن کے رشتے داروں کا کہنا ہے کہ مقامی لوگوں کی جانب سے انکی اسطرح سے خاطر تواضح کی گئی کہ انہیں گھر سے دوری کبھی بھی محسوس نہیں ہوئ۔

اس طرح کی تقاریب یقینی طور پر کشمیر کی معشیت میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ پہلگام اور گلمرگ میں اسے قبل بھی کئی ملکی اور غیر ملکی جوڑوں نے اپنی شادی انجام دی۔ جبکہ ان شادیوں میں کشمیری طرز اور روایات کے مطابق ہی مہمانوں کی خاطر داری ایک اور خوبصورت پہلو ہے۔ جس میں نہ صرف یہاں کا وازوان بلکہ دیگر روایات کو بھی منظر عام پر لانے کا موقع فراہم ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:ٹی وی اداکار مدثر ظفر نے جموں و کشمیر میں شادی کی، دیکھیں تصاویر

Last Updated : Dec 14, 2022, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details