ضلع اننت ناگ کے جنگلات منڈی میں 17 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کئے گئے ملٹی لیول کار پارکنگ کمپلیکسMulti Level inaugurated car parking complex in Anantnag کو پیر کے روز عوام کے لئے کھول دی گئی۔
ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر پیوش سنگلا نے مذکورہ پارکنگ کمپلیکس کا افتتاح DC Anantnag Piyush Singla inaugurat car parking complex کیا۔ ان کے ہمراہ میونسپل کونسل کے چیئرمین ہلال احمد شاہ، ایس ایس پی اننت ناگ آشیش مشرا، سی ای او میونسپل کونسل اننت ناگ جہانگیر احمد کھانڈے، ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی، قاضی جاوید و دیگر افسران موجود تھے۔
قصبہ اننت ناگ میں قائم کی گئی 4 منزلہ ملٹی لیول پارکنگ اپنی نوعیت کی پہلی ایسی کار پارکنگ ہے جس میں تقریبا 270 کے قریب گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہے۔