سابق نائب وزیر اعلیٰ مظفر حسین بیگ اور ان کی اہلیہ سفینہ بیگ پی ڈی پی میں دوبارہ شامل بجبہاڑہ: پی ڈی پی کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے آج پی ڈی پی کے بانی و سابق وزیر اعلیٰ مرحوم مفتی محمد سعید کی آٹھویں برسی کے موقع پر جنوبی کشمیر کے قصبہ بجبہاڑہ میں واقع مرحوم مفتی محمد سعید کے مزار دارا شکوہ پارک (پادشاہی باغ) میں حاضری دی۔ اس دوارن مرحوم مفتی سعید کو خراج پیش کیا گیا اور ان کے حق میں اجتماعی فاتحہ خوانی پیش کی گئی۔ ان کے ہمراہ پی ڈی پی سابق نائب صدر مظفر حسین بیگ، ان کی اہلیہ و ڈی ڈی سی بارہمولہ چیئرپرسن سفینہ بیگ کے ساتھ ساتھ پارٹی کے کئی سینیئر رہنما موجود تھے۔
پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اپنے والد مرحوم مفتی محمد سید کی آٹھویں برسی میں تقریب کے دوران سابق نائب صدر مظفر حسین بیگ اور سفینہ بیگ کی واپسی پر کارکنان سے مخاطب ہو کر کیا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو گھر آئے تو اسے بھولا نہیں کہتے۔ انہوں نے کہا کہ گھر کے افراد خانہ میں کبھی کبھار آپس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں۔ اس موقعے پر پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے تقریب کے دوران کہا کہ اُن کے والد مرحوم مفتی محمد سعید نے پی ڈی پی کا قیام اس لئے عمل میں لایا تھا، تاکہ وادی کشمیر کے مشکلات کا ازالہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کارکنان سے تقریب کے دوران کہا کہ آپ کو2002 کا وقت یاد ہوگا، جب ایک طرف عسکریت پسندی عروج پر تھی اور دوسری طرف ٹاسک فورس، اخوان اور آرمی تھی، مگر مفتی صاحب نے وہ حکمت عملی اپنائی کر کشمیری لوگوں کو ان چیزوں سے نجات دلائی۔
انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید کی کوششوں کی وجہ سے مظفر آباد کاریڈور کھولا گیا، وہ ہیلنگ ٹچ یہاں کے ہر فرد کے لئے ضروری تھا، چاہیے سیاسی جماعتوں کی بات کرئے یا علیحدگی پسند لیڈران کی یا عام لوگوں کی۔ انہوں نے اپنے تقریر میں کہا کہ میں نے بھی اپنے والد کے نقشہ قدم پر چلنے کی کوشش کی، جس طرح سے آپ کو پتا ہوگا میں نے جموں و کشمیر کے بارہ ہزار نوجوانوں کے ایف آئی آر واپس لئے، جبکہ کہ علحیدگی پسندوں کو بھی ایک خط ارسال کیا جس میں میں نے لکھا تھا کہ دہلی سے ایک ٹیم آنے والی سے ان کے ساتھ آپ مشورات کریں۔ انہوں نے بی جے پی کو آڈے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے بی جے پی سرکار ہوا کے گھوڑے پہ سوار ہوکے ڈھنڈے کے بل بوتے پر جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کروانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح علیحدگی پسندوں کا خیال تھا کہ ہم پتھروں کے بل بوتے پر مسئلہ کشمیر حل کریں گے، لیکن حالات جوں کے توں بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مرحوم مفتی سعید کا خواب تھا کہ جموں و کشمیر کو امن کے ساتھ پورے ملک کا تاج بنائے۔
مزید پڑھیں:
محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت پر وار کرتے ہوئے کہا کہ آپ نارتھ ایسٹ اسٹیٹ میں عسکریت پسندوں سے بات کرنے جاتے ہیں، لیکن وہی اپ یہاں کے عام لوگوں کو عسکریت پسند کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ آئے روز یہاں پر این آئی اے، ایس آئی اے اور دیگر ایجنسیوں کی جانب سے چھاپہ مارے جاتے ہیں، کیا اپنوں کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔ انہوں نے مرکزی سرکار کو مشورا دیا ہے کہ انہیں مفتی سعید کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔