اردو

urdu

ETV Bharat / state

Rajni Patil on Tiranga Rallies: ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا سیاسی ہتھکنڈا، کانگریس لیڈر رجنی پاٹل - رجنی پاٹل پدیاترا

سینیئر کانگریس لیڈر رجنی پارٹل کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی ترنگا کے نام پر محض سیاست کر رہی ہے۔ ملک کو آزاد کرانے میں کانگریس پارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ سب کے سامنے عیاں ہیں۔‘‘MP Rajni Patil Lashes out at BJP

ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا ہتھکنڈا: رجنی پاٹل
ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا ہتھکنڈا: رجنی پاٹل

By

Published : Aug 12, 2022, 8:05 PM IST

اننت ناگ: ممبر پارلیمنٹ و سینئر کانگریس لیڈر رجنی پاٹل نے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ترنگا ریلیز کے ذریعے عوام کا دھیان مہنگائی سے ہٹائے جانے کی مذموم سازش کی جا رہی ہے۔‘‘ رجنی پاٹل نے ان باتوں کا اظہار جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں کانگریس کی جانب سے منعقد کی گئی پد یاترا میں شرکت کے بعد میڈیا نمائندوں کے ساتھ کیا۔MP Rajni Patil participated in Congress Padyatra

ترنگا ریلی بی جے پی کا نیا ہتھکنڈا: رجنی پاٹل

رجنی پاٹل نے اسمبلی انتخابات منعقد نہ کیے جانے کے حوالے سے بی جے پی کی سخت سرزنش کرتے ہوئے کہا: ’’بی جے پی عوامی سطح پر اپنی ناکامی کی وجہ سے کشمیر میں انتخابات موخر کرا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے ترنگا ریلی کو ’’بی جے پی کا نیا ہتھکنڈا‘‘ بھی قرار دیا۔ پارٹل کا کہنا ہے کہ ’’بی جے پی ترنگا کے نام پر محض سیاست کر رہی ہے۔ ملک کو آزاد کرانے میں کانگریس پارٹی نے جو قربانیاں دی ہیں وہ روضہ روشن کی طرح عیاں ہیں۔‘‘

قبل ازیں کانگریس کی جانب سے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے لسر، کوکرناگ سے اچھہ بل تک پد یاترا کا اہتمام کیا گیا۔ پدیاترا میں کانگریس کے سینئر رہنمائوں جی اے میر، رمن بھلا، پیر زادہ محمد سعید سمیت مقامی لیڈران و کارکنان کے علاوہ رکن پارلیمان رجنی پارٹل نے بھی شرکت کی۔ بعد ازاں ایک مختصر تقریب کا بھی اتہمام عمل میں لایا گیا جس میں سینئر کانگریس لیڈران نے عوام سے خطاب کیا۔ Congress Padyatra in Anantangواضح رہے کہ جی اے میر کی جانب سے ڈورو علاقے سے شروع کی گئی تین روزہ پد یاترا اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھیں:Tiranga Rallies in Kashmir: کشمیر کے مختلف علاقوں میں ترنگا ریلی کا اہتمام

ABOUT THE AUTHOR

...view details