راجیہ سبھا ممبر نظیر احمد لاوے نے ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کا دورہ کیا۔ وہ حال ہی میں، آئی اے ایس کا امتحان پاس کرنے والے طالب علم سبزار احمد گنائی کے گھر واقع گیبوم کوکرناگ گئے۔ جہاں انہوں نے سبزار اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کر کے انہیں مبارکباد پیش کی۔
لاوے نے کہا کہ غربت کے باوجود سبزار احمد نے اپنی محنت اور لگن سے ثابت کیا کہ حوصلے بلند ہوں تو کوئی بھی کمزوری کامیابی کے راستے میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔ والدین کی حوصلہ افزائی اور ان کے تعاون سے سبزار اس منزل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ سبزار نے ہم سب کا سر فخر سے اونچا کیا ہے۔