اردو

urdu

ETV Bharat / state

جموں و کشمیر ترمیمی ریزرویشن بل پر حسنین مسعودی نے کیا کہا؟ - ریزرویشن

ریاست جموں و کشمیر کے اننت ناگ سے رکن پارلیمان حسنین مسعودی نے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے ذریعے ایوان زیریں میں جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل متعارف کرانے پر رد عمل ظاہر کیا اور کہا کہ ابھی اس بل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا جانا باقی ہے۔

hasnain masoodi

By

Published : Jun 24, 2019, 9:08 PM IST

انہوں نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کے دوران جموں و کشمیر ریزرویشن بل کی حساسیت کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ سرحد سے متصل لوگوں کو بھی ریزرویشن کی ضرورت ہے حالانکہ مسعودی کے لب و لہجہ سے ظاہر ہو رہا ہے کہ وہ بل کے مخالف نہیں ہیں بلکہ اس کی جزوی ضرورت کی وکالت کر رہے ہیں لیکن وہ کھلے لفظوں میں حمایت بھی نہیں کر رہے ہیں۔

جموں و کشمیر ترمیمی ریزرویشن بل پر حسنین مسعودی نے کیا کہا؟

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے مسئلے کے پیش نظر پہلے وہاں امن کے قیام پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا بطور رکن پارلیمان پہلا بل جموں و کشمیر ریزرویشن ترمیمی بل ہے، اس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ برسراقتدار پارٹی بی جے پی کے سربراہ اور ملک کے وزیر داخلہ امت شاہ نے جموں و کشمیر کو اپنی ترجیحات میں رکھا ہے۔ ان کی پارٹی جموں و کشمیر 35 اے اور 370 کو ختم کرنے پر نہ صرف زور دیر رہی ہے بلکہ اس کو قومی سیاست کا موضوع بھی بنا دیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ نے نیشنل کانفرنس کے نو منتخب رکن پارلیمان حسنین مسعودی سے کئی اہم سوالات کیے جس کے جواب میں مسعودی نے کیا کہا، دیکھیے یہ ویڈیو۔۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details