اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے مٹن علاقے میں ہفتہ کے روز ایک سڑک حادثے میں ایک اسکوٹی سوار کی موت جبکہ اور اس کے پیچھے سوار شخص زخمی ہوگیا جس نے ہسپتال لے جانے کے دوران دم توڑ دیا۔ دراصل ہفتہ کی دوپہر ضلع اننت ناگ کے گرڈ سٹیشن ہٹمورہ کے قریب اسکوٹی پر دو شخص سوار تھے جس دوران انہیں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔زور دار ٹکر کے نتیجہ میں اسکوٹی ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جب کہ اس کا ساتھی سوار شدید طور زخمی ہوگیا۔
اگرچہ لوگوں نے فوری طور پر زخمی شخص کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ، تاہم ڈاکٹرس نے اسے مردہ قرار دے دیا،کیونکہ زخمی شخص کی حالت کافی نازک تھی جس کی وجہ سے اس نے راستہ میں ہی دم توڑ دیا تھا۔اس دلدوز حادثہ میں فوت ہونے والے افراد کی شناخت فیاض احمد ملک اور ریاض احمد حجام کے طور پر کی گئی ہے جو دونوں شمہل، اننت ناگ کے رہنے والے ہیں۔واقعہ کے بعد متوفین کے علاقہ میں غم و ماتم. کی. لہر دوڑ گئی ہے، اور دونوں افراد کی میتوں کی اپنے آبائی قبرستان میں تدفین کی گئی۔ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔اور معاملہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Road Accident In Anantnag اننت ناگ میں دلدوز سڑک حادثہ اسکوٹی پر سوار دو افراد ہلاک - ای ٹی وی بھارت نیوز
اننت ناگ کے مٹن علاقہ میں ہفتہ کے روز ایک دلدوز سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک ہوگئے ہے۔ متوفی کی شناخت فیاض احمد ملک اور ریاض احمد حجام کے طور پر ہوئی ہے۔
اننت ناگ میں دلدوز سڑک حادثہ اسکوٹی پر سوار دو افراد ہلاک
مزید پڑھیں:Road Accident In Ramban رامبن میں سڑک حادثہ، 18 مسافر زخمی
واضح رہے کہرامبن کے ڈھلواس علاقے میں ہفتے کے روز ایک سڑک حادثے میں قریب ڈیڑھ درجن مسافر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو علاج و معالجہ کے ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے،جہاں ان میں دو افراد کو سرینگر اور جموں منتقل کیا گیا۔