اردو

urdu

ETV Bharat / state

اننت ناگ میں سڑک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوارہلاک - Motorcyclist killed in road accident

ذرائع کے مطابق منگل کے روز جموں کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقہ میں موٹر سائیکل اورٹاویرا گاڑی کے درمیان تصادم ہوا، جس دوران موٹر سائیکل سوار شدید طورپرزخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا۔ تاہم وہاں پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

اننت ناگ میں سڑک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوارہلاک
اننت ناگ میں سڑک حادثہ کاننت ناگ میں سڑک حادثہ کے دوران موٹر سائیکل سوارہلاکے دوران موٹر سائیکل سوارہلاک

By

Published : Aug 9, 2023, 10:27 AM IST

اننت ناگ:جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں گزشتہ کل ایک سڑک حادثہ پیش آیا جس دوران ایک شخص کی موت واقع ہو گئی ہے۔ یہ حادثہ ضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقہ میں پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ منگل کے روز ضلع اننت ناگ کے بدسگام علاقہ میں موٹر سائیکل اور ٹاویرا گاڑی زیر نمبر JK03E 2463 کے درمیان تصادم ہوا، جس دوران موٹر سائیکل سوار شدید طور پر زخمی ہوگیا۔ مقامی لوگوں نے اسے شدید زخمی حالت میں فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ منتقل کیا، تاہم وہاں پہنچنے کے بعد ڈاکٹرز نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: Missing Man's Dead Body Found کنگن میں لاپتہ شخص کی لاش پاؤر کنال سے برآمد

متوفی کی شناخت ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ بدسگام علاقہ سے تعلق رکھنے والے نثار احمد نائیکو ولد غلام قادر نائیکو کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا یے کہ نثار احمد پیشہ سے ایک سرکاری ملازم تھے۔ طبی اور قانونی کاروائی کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالہ کر دیا گیا۔ جیسے ہی ان کی میت ان کے آبائی علاقہ پہنچائی گئی تو وہاں صف ماتم بچ گئی۔ بعد میں انہیں ان کے آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا۔ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت معاملہ درج کرکے معاملہ کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details