اردو

urdu

By

Published : Apr 21, 2021, 10:47 PM IST

ETV Bharat / state

اہلن گڈول کے گمشدہ شخص کی لاش پُراسرار حالت میں برآمد

پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک 16 اپریل سے لاپتہ تھا اور ان کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

dead body
لاش پُراسرار

جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے حلقہ انتخاب کوکرناگ کے اہلن گڈول علاقے میں بدھ کے روز ایک 36 سالہ شخص، جو تقریبا ایک ہفتہ قبل لاپتہ ہوا تھا، ایک ڈرینیج سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

لاش پُراسرار
مقامی لوگوں کے مطابق گلزار احمد نائک ولد غلام نبی نائک کی لاش اس کے آبائی گاؤں اہلن گڈول میں ڈرینیج کے اندر سے برآمد ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک ہفتہ قبل پولیس اسٹیشن کوکرناگ میں مذکورہ شخص کے گمشدگی کی رپورٹ درج کروائی تھی، تاہم آج تک مذکورہ شخص کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی، جس کے بعد آج تقریباً ایک ہفتہ گذر جانے کے بعد گمشدہ شخص کی لاش ایک ڈرینیج سے برآمد ہوئی ہے۔


پولیس ذرائع نے بتایا کہ مہلوک 16 اپریل سے لاپتہ تھا اور ان کی موت کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قانونی اور طبی ضابطوں کی تکمیل کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی۔

دریں اثنا لواحقین سمیت مقامی لوگوں نے نارہ بازی کی، احتجاج میں شامل مظاہرین مانگ کر رہے تھے قاتل کو سزا دو کے نارے بلند کر رہے تھے۔ انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے اور اس کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details